• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی لیڈر شپ کو کام کا موقع دینا چاہیے، شاہد خاقان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جس اسٹیج پر ملک کے حالات پہنچے ہیں ہم سب اس کے ذمے دار ہیں، جو نئی لیڈرشپ آئے اسے کام کا موقع دینا چاہیے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ سے کوئی ناراضگی نہیں ہے، نواز شریف میرے لیڈر ہیں، ن لیگ کے بعد سیدھا گھر جاؤں گا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 3 جمہوری حکومتیں گزرنے کے باوجود نیب قائم ہے، نیب ملک کا سب سے کرپٹ ادارہ ہے، نیب نے جو ظلم کیا وہ عوام کے سامنے آناچاہیے۔

انہوں نے کہا کہ نیب کے ادارے کو ختم کریں ورنہ پاکستان کی حکومت نہیں چلے گی، آج لوگ سوال کر رہے ہیں کہ ملک کے حالات ایسےکیوں ہیں، آج جو بدحالی ہے اس کی وجہ نیب کا ادارہ ہے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ نیب صرف سیاسی انتقام کے لیے بنایا گیا تھا، میں 23 سال سے نیب کو سمجھتا ہوں، ملک کے سیاستدان اور صنعتکار نیب کی عدالتوں میں چکر لگا رہے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب کو ملکی سیاست پر قبضے کے لیے بنایا گیا، سابق چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کو ان سوالوں کے جواب دینے پڑیں گے، جاوید اقبال کا احتساب ہونے تک معاملات آگے نہیں چل سکتے۔

قومی خبریں سے مزید