• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی معاشرے کو تصادم کے پرانے راستے پر واپس نہیں لوٹنا چاہئے، چینی سفیر

میونخ (اے پی پی) سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور سینٹرل فارن افیئرز کمیشن کے ڈائریکٹر وانگ ای نے کہا ہے کہ انسانی معاشرے کو کبھی بھی محاذ آرائی، تقسیم اور تصادم کے پرانے راستے پر واپس نہیں لوٹنا چاہئے اور تنازعات کے جال میں نہیں پھنسنا چاہئے، چین کی طاقت کا ہر بڑھتا ہوا زاویہ ، عالمی امن کے لئے زیادہ امید ہے، انہوں نے جرمنی میں میونخ سکیورٹی کانفرنس میں شرکت کی اور "مزید محفوظ دنیا کی تعمیر" کے عنوان سے کلیدی خطاب کیا۔چینی میڈ یا کے مطا بق چینی سفیر وانگ ای نے اپنے خطاب میں کہا کہ کووڈ-19کی وبا کے خلاف عالمی برادری کی 3 سالہ کارکردگی نے صدر شی جن پنگ کے اس نظریے کی توثیق کی ہے کہ ہم سب ایک گلوبل ولیج میں رہتے ہیں ۔

دنیا بھر سے سے مزید