ترکیہ میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں سیکڑوں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بنیں تو ریسکیو اہلکاروں کی کوششوں کے باعث کئی معجزات دیکھنے کو ملے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ترکی میں ملبے سے ریسکیو اہلکار نے ایک بلی کو بچایا تو اس بلی نے منفرد انداز میں ریسکیو اہلکار کا شکریہ ادا کیا۔
رپورٹس کے مطابق سفید اور کالے رنگ کی بلی نے اب جان بچانے والے ریسکیو اہلکار کے ساتھ ہی رہنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ اسے چھوڑ کر کہیں بھی جانے کو تیار نہیں ہے۔
اس حوالے سے سامنے آنے والی ویڈیو میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ بلی ریسکیو اہلکار کے کندھے پر بیٹھی رہتی ہے اور اس کے آس پاس ہی موجود رہتی ہے۔
یاد رہے کہ دو ہفتے قبل آنے والے زلزلے سے ترکیہ اور شام میں اموات کی تعداد 46 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔