کراچی( جنگ نیوز ) اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک نے مالی سال 2022؍ کے دوران 50.1؍ارب روپے کا قبل از ٹیکس منافع حاصل کیا ہے جو سالانہ بنیاد پر 102؍فیصدبڑھوتری کو ظاہر کرتاہے۔عمدہ کارکردگی اور آمدنی میں اضافے کی وجہ لاگت اور خطرات میں بہترین نظم و نسق کے باعث کمی تھی ۔ریونیو میں مجموعی طور پر 68؍فیصد اضافہ ہوا جو اب تک سب سے زیادہ اضافہ ہے۔یعنی 62.6؍ارب روپے جو تمام شعبوں میں مثبت کار کردگی کے باعث ممکن ہوا۔اس طرح گزشتہ برس کے مقابلے میں صرف 14؍فیصد اضافہ ہوا۔کل اثاثوں میں 10؍فیصد بہتری دیکھنے میں آئی اور ڈپازٹس میں غیر معمولی طور پر 91.7؍ارب روپے کا اضافہ ہوا۔