• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر صحت کا کراچی ایئرپورٹ پر قائم ڈسپنسری کا دورہ، مریضوں سے سہولیات پر گفتگو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے پیر کو کراچی ائرپورٹ پر قائم سینٹرل گورنمنٹ ڈسپنسری کا دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق وزیر صحت نے طبی عملے سے ملاقات کی اور مریضوں سے فراہم کی جانے والی سہولیات پر معلومات حاصل کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے اعلان کیا کہ کراچی سمیت ملک بھر کی تمام وفاقی ڈسپنسریز کو جدید کمیونٹی ہیلتھ اینڈ پریونٹیو سروسز سینٹرز میں اپ گریڈ کیا جائے گا۔

ملک بھر سے سے مزید