• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہستان، 28 سال بعد گلیشیئر سے ملنے والے شخص کی لاش کی تدفین

پشاور (اے پی پی)کوہستان میں 28سال بعد گلیشیئر سے ملنے والے شخص کی لاش کی تدفین کردی گئی۔ میڈیا کے مطابق نصیرالدین نامی نوجوان الائی سے براستہ سپٹ ویلی گھر واپس آرہا تھا کہ برف کے طوفان میں پھنس کر اپنے گھوڑے سمیت کھوگیا ۔ گزشتہ روزکوہستان کے علاقے پالس میں گلیشیئر پگھلنے کے بعد نصیرالدین کی لاش صحیح سلامت ملی جسکے جسم کے ساتھ کپڑے اور واسکٹ بھی بالکل ٹھیک حالت میں تھی۔
ملک بھر سے سے مزید