اسلام آباد ( نیو زرپورٹر)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ضبط شدہ/ٹمپرڈ گاڑیوں سے متعلق موجودہ قوانین اور پالیسیوں کا جائزہ اجلاس پیر کو یہاں منعقد ہوا ۔ نائب وزیراعظم آفس کے پریس ونگ کے مطابق اس موقع پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے موجودہ قانونی دفعات پر ایک جامع جائزہ پیش کیا گیا۔ اجلاس کے دوران ضبط شدہ گاڑیوں کو ٹھکانے لگانے، ان کی نیلامی اور ٹمپرڈ گاڑیوں کے استعمال سے متعلق طریقہ کار کو بہتر بنانے کی تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایسی گاڑیوں کو تیزی سے ٹھکانے لگانے، نیلامی کے عمل کی ڈیجیٹلائزیشن اور آئوٹ سورسنگ کے ساتھ ساتھ شفافیت اور کارکردگی کے فروغ کے لیے بین الاقوامی بہترین طریقوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔