پنجگور/ نوشکی (نامہ نگاران ) پنجگور کے علاقے چتکان شہر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سےلیویز حوالدار اصغر بیٹے سمیت جاں بحق، لیویز حولدار کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ ایک دکان پر موجود تھے ،نوشکی میں بس اڈہ کے قریب فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہو گیا، لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی،دونوں لاشوں کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیاضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔ درایں اثناء سی پیک روڑ گیس پلانٹ کے قریب ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی جس کی شناخت شاہجہاں ولد مراد جان ساکن مجبور آباد پنجگور کے نام سے ہوئی ۔نعش کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ۔ پولیس مزید کاروائی کررہی ہے۔ درایں اثناء نوشکی سے نامہ نگار کے مطابق بس اڈہ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محمد یونس ولد محمد یوسف محمد شہی نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا ۔ اس کی لاش ٹیچنگ ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔ مقتول کا کا تعلق کلی غریب آباد نوشکی سے بتایا جاتا ہے۔ قتل کی وجہ ابتدائی طور معلوم نہیں ہو سکی۔