• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اگلے برس پہلا خلاباز خلائی اسٹیشن بھجوانے کیلئے تیار، خلائی سائنس پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، احسن اقبال

بیجنگ(جنگ نیوز)وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اڑان پاکستان کے تحت خلائی سائنس پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، حال ہی میں پاکستان نے چین کےتعاون سے 3 سیٹلائٹس خلا میں بھیجے، اور ‎پاکستان 2026 میں اپنا پہلا خلاباز چینی خلائی اسٹیشن پر بھیجنے کے لیے تیار ہے۔ اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے بیجنگ میں چین کی خلائی ایجنسی کےچیئرمین شان زونگڈے سے ملاقات کی، جس میں جوہری توانائی اور خلائی تحقیق میں تعاون کو ترقیاتی اہداف سے ہم آہنگ کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اڑان پاکستان کے تحت خلائی سائنس پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، ‎حال ہی میں پاکستان نے چین کے تعاون سے 3 سیٹلائٹس خلا میں بھیجے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان جوہری توانائی کے شعبے میں تعاون مسلسل ترقی کر رہا ہے، کے 2، کے3 اور سی5، نیوکلیئر پاور پلانٹس تعاون کی روشن مثالیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ‎موسمیاتی تبدیلی کے اثرات نے ایٹمی توانائی کا استعمال ناگزیر بنا دیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک پاک-چین مضبوط تعلقات کا عکاس ہے اور سی پیک نے چین سےتعلقات کو مضبوط تذویراتی شراکت داری میں تبدیل کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ‎ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت اور وژن کے تحت پاکستان کے خلائی پروگرام کو نئی تحریک ملی ہے، اڑان پاکستان کے تحت خلائی سائنس پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ‎حال ہی میں پاکستان نے چین کے تعاون سے تین سیٹلائٹس کامیابی سے خلا میں بھیجے ہیں، اور ‎پاکستان 2026 میں اپنا پہلا خلاباز چینی خلائی اسٹیشن پر بھیجنے کے لیے تیارہے۔‎وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سی پیک نے انفرااسٹرکچر، توانائی کےشعبے میں رکاوٹوں کو دور کیا، سی پیک کے تحت سماجی اور معاشی شعبوں کے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے۔
ملک بھر سے سے مزید