• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم مرسلین کو گل پلازہ ایم اے جناح روڈ سے گرفتار کیا گیا۔ملزم کے قبضے سے 37 ہزار امریکی ڈالر برآمد کر لیے گئے۔برآمد ہونے والی کرنسی کی مالیت 1 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ملزم کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔حکام کے مطابق گرفتار ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہے۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مشید تحقیقات جاری ہیں جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید