• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارکنان جشن آزادی قومی جوش و جذبے سے منائیں، سردار رحیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے فنکشنل لیگ کے رہنماؤں اور کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ 14 اگست جشن آزادی شایان شان طریقے اور قومی جوش و جذبے سے منایا جائے۔ سندھ بھر میں گھروں ، گاڑیوں اور پارٹی دفاتر پر قومی پرچم آویزاں کیے جائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی صدارت میں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کراچی کے ساتوں اضلاع کے صدور اور جنرل سیکریٹریز کے اجلاس میں کیا اجلاس میں تنظیم سازی اور دیگر مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئی اور کراچی شہر کے امن و امان کی خراب صورتحال اور شہر میں ترقیاتی کاموں کی ناقص کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ سردار عبدالرحیم نے اجلاس کے دوران کہا کہ پاکستان کے قیام میں پیر صاحب پگارا کے خاندان اور حر جماعت کی بڑی قربانیاں ہیں جنہیں کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
ملک بھر سے سے مزید