• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیل بھرو تحریک کو عوام نے مسترد کردیا، آغاز عمران کی گرفتاری سے ہونا چاہئے، وفاقی وزراء

اسلام آباد (نمائندہ جنگ،اے پی پی)وفاقی وزراء کا کہنا ہے کہ جیل بھرو تحریک کا آغاز عمران خان کی گرفتاری سے ہونا چاہیے، عوام نے جیل بھرو تحریک کو مسترد کر دیا، وزیرداخلہ راناثناء اللہ نے کہاہے کہ عمران خان پی ٹی آئی کے معصوم کارکنوں کو اپنی سازش کیلئے استعمال کرنا چاہتا تھا لیکن جیل بھرو تحریک شروع ہونے سے پہلے ہی فلاپ ہوگئی، تین چار سو لوگ جمع ہوئے، تین گاڑیوں میں 90 کے قریب لوگ ہی بھر سکے، عمرانی ٹولے کے تین چار لوگ قابو میں آگئے ہیں، مریم اورنگزیب سے کہا یہ کیسی تحریک ہے جس کا لیڈر پلسٹر باندھ کو ضمانت پر ہے، سعد رفیق نے کہا عمران خان اپنی ضمانت اور ساتھیوں کو جیل بھیج رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں، اگر ملک کو کوئی یر غمال بنانا چاہتا ہے تو ہم ایسا نہیں کرنے دینگے۔فتنے نے جو بھی فساد پھیلانے کا طریقہ کار اختیار کیا عوام نے مسترد کیا۔ہم تمہیں سیاسی مخالف سمجھتے تھے، اگر تم ہمیں اپنا دشمن سمجھتے ہو تو ہم بھی تمہیں اپنا دشمن سمجھیں گے، تم نے سیاسی مخالفت کو سیاسی دشمن میں تبدیل کردیا۔

اہم خبریں سے مزید