• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کی سازشیں ناکام، اب بلیک میلنگ کر رہے ہیں، شرجیل میمن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان بلیک میلنگ کے حربہ استعمال کر رہے ہیں ، لانگ مارچ، دھرنے سمیت ان کی تمام سازشیں ناکام ہوچکی ہیں،پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک کا بھی شوق پورا کرلے ،دادو ، سکھر اور جیکب آباد کے جیلوں میں ان کی مہمان نوازی کے لیے انتظامات مکمل کر لئے ہیں ،اگر جیل کم پڑ گئے تو رنی کوٹ میں پی ٹی آئی کے لوگوں کے لیے خصوصی جیل قائم کریں گے ۔ پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک پر تبصرہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا ہے کہ کیا عمران خان نے لاہور میں خود گرفتاری پیش کر دی؟۔
اہم خبریں سے مزید