لاہور( نمائندہ جنگ)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر کفایت شعاری اور سادگی پالیسی پر عملدرآمد کے حوالے سے مانیٹرنگ کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔کمیٹی میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار،رانا تنویر حسین،سید امین الحق، اعظم نذیر تارڑ،طارق بشیر چیمہ ،مشیر وزیراعظم قمر زمان کائرہ اوروزیر مملکت ہاشم نوتیزئی شامل ہیں،کمیٹی وفاقی کابینہ کے 22فروری 2023کے اجلاس میں کفایت شعاری کے حوالے سے لئے گئے فیصلوں کے نفاذ کا جائزہ لے گی،ہر وفاقی وزارت ،ڈویژن و محکمے کا پرنسپل اکائونٹنگ افسر فیصلوں کے نفاذ کے حوالے سے تجاویز 27 فروری 2023 تک اس کمیٹی کے سامنے پیش کریگا۔