• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیری رہنما ملک محمد سلیم ایڈووکیٹ انتقال کر گئے

وٹفورڈ ( نمائندہ جنگ) آزاد کشمیر کے ممتاز کشمیر ی رہنما اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کوٹلی کے صدرملک محمد سلیم ایڈووکیٹ 78 برس کی عمر میں وفات پا گئے، ان کی وفات پر سیاسی ، سماجی رہنما اور تاجر برادری کے افراد ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔مرحوم آزاد کشمیر کے ممتاز سیاستدانوں سردار عبد القیوم، کے ایچ خورشید، جسٹس عبد المجید ملک ،سردار سکندر حیات ، چوہدری محمد مجید، چوہدری محمد یاسین، راجہ فاروق حیدر کے ساتھیوں میں سے تھے۔ وٹفورڈ اور دیگرٹاؤن سے کونسلر عمران حمید ملک ، چوہدری محمد سعید، چوہدری محمد عظیم، چوہدری محمد رفیق، کونسلر طاہر ملک ، عباس بٹ، مرزا عاصم، حمید بٹ، حیدر زمان قادری، چوہدری محمد اکبر، راجہ محمد محمود، چوہدری محمد شریف، فاضل ضیا، لائق علی خان ، ظہر الدین ، راجہ محمد عارف، اسرار شاہ، جاوید احمد شاہ، سید مقصود حسن شاہ ودیگر نے وفات پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔
یورپ سے سے مزید