• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی شاعری کا اردو ترجمہ دوطرفہ دوستی کی زنجیر میں ایک اور کڑی ،امیر مقام

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) امریکی شاعری کا اردو میں ترجمہ محض ایک ادبی کام نہیں بلکہ پاک امریکہ دوطرفہ دوستی کی زنجیر میں ایک اور کڑی ہے، یہ بات وزیراعظم کے مشیر برائے قومی ورثہ و ثقافت انجیئنر امیر مقام نے منگل کو اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد میں امریکی خواتین شعراء کی منتخب نظموں کے اردو ترجمہ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ یہ کتاب ایک ایسی کھڑکی ہے جس کے ذریعے اردو قاری امریکی معاشرے اور ادب کا منظر دیکھ سکتا ہے۔ وفاقی سیکرٹری این ایچ اینڈ سی ڈی فارینہ مظہر نے کہا کہ یہ کتاب اپنی نوعیت میں بہت منفرد ہے، اکادمی کے چیئر مین ڈاکٹر یوسف خشک نے کہا کہ یہ کتاب اکادمی کی اشاعتوں میں ایک اہم اضافہ ہے۔ناہید ورک نے پاکستان اکیڈمی آف لیٹرز کا شکریہ ادا کیا۔
اسلام آباد سے مزید