• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں گاڑی، رکشہ، 21 موٹرسائیکلوں سے محروم

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں ایک گاڑی ،21موٹرسائیکلوں ایک رکشے ،طلائی زیورات ،26موبائل فونز،نقدی ،7مویشیوں اور دیگراشیاء سے محروم کردئیے گئے ، تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ بی بلاک سیٹلائٹ ٹاؤن میں معز علی سے اسلحہ کی نوک پر 2 موبائل، 4ہزارروپے اور گھڑی ،ڈی بلاک سیٹلائٹ ٹاؤن میں محمد عزیز اسلحہ کی نوک پر سے موبائل اور 5ہزارروپے ،تھانہ صادق آباد کے علاقہ صادق آباد میں عمران سے اسلحہ کی نوک پر موبائل اور پانچ سوروپے ،تھانہ سول لائنزکے علاقہ شیرزمان کالونی میں عمیر سید میر خان سے گن پوائنٹ پر 2ہزارروپے،تھانہ نصیرآباد کے علاقہ میں شہری سے گن پوائنٹ پر 3لاکھ روپے ،تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ نوراسلام مسجدکے قریب گن پوائنٹ پر سید عمار علی شاہ کاموٹرسائیکل ہنڈا125 ماڈل 2025 چھین لیاگیا،، فیز8میں قاری عبدالرحمنٰ کی حافظ موبائل شاپ سے 2موٹرسائیکلوں پرسوار4ملزمان 3 موبائلز جن میں لوڈ کی رقم 2 لاکھ 93 ہزار روپے تھی اور نقد 2 لاکھ 30 ہزار روپے زبردستی چھین کر فرار ہو گئے۔
اسلام آباد سے مزید