اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آبادمحمد جواد طارق نے ڈولفن اور ابابیل سکواڈ میں تعینات افسران و جوانوں کو بریفنگ دی،انہوں نے کہا کہ تمام افسران و جوان محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکورٹی اور امن و امان کی فضاءکے قیام میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں، محرم الحرام میں مجالس اور جلو سوں کو بھر پور تحفظ فراہم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کریں،انہوں نے تمام افسران و جوانوں کو محرم الحرام کے پیش نظر حساس مقامات پر پٹرولنگ کو مزید موثر بنانے کے احکامات بھی جاری کئے۔