اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے میدانی علاقے شدید حبس کے زیر اثر آ گئے ہیں ، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت کشمیر ، خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار ، اوربالائی/ مشرقی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش کی توقع ہے تاہم ملک کے دیگر علاقو ں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کا 75فیصد امکان ہے۔