اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) گاڑیاں بک کرکے اسلحہ کی نو ک پر چھیننے اور مو ٹر سائیکل چوری کی متعددوارداتو ں میں مطلو ب دو منظم گروہو ں کے چھ ارکان گرفتار کر لیے گئے۔ چھینی گئی گاڑی کے سپیئر پارٹس، نقدی، مسروقہ مو ٹر سائیکل، منشیا ت اور وارداتو ں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد،ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہیں،مزید تفتیش جاری ہے۔ تھانہ بنی گا لہ اور تھا نہ گو لڑ ہ پولیس ٹیموں نے گا ڑ یا ں بک کرکے اسلحہ کی نو ک پر چھیننے، مو ٹر سائیکل چوری اور منشیا ت فروشی میں ملوث دو منظم گر وہو ں کے چھ ارکان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی گاڑ ی کے سپیئرپا رٹس، نقدی، مسروقہ مو ٹر سائیکل، منشیا ت اور وارداتو ں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا گیا،گرفتار ملزمان کی شنا خت وقار، ریحان، عثمان عزیز، نبیل احمد، محمداخلاق اور علی طا ہر کے ناموں سے ہو ئی ہے، ملزمان کے خلاف متعددمقدما ت درج ہیں، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، ڈی آئی جی اسلام آ باد محمد جواد طارق کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں ڈکیتی، راہزنی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اورجرائم کے انسداد کیلئے بڑے پیما نے پر کر یک ڈاو¿ن جا ری ہے،وفاقی دارلحکومت میں جر ائم پیشہ عنا صرکیخلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں، جس کی وجہ سے سنگین نو عیت کے واقعات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، انہوں نے تمام افسران کو ہدایا ت جاری کی کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محر وم کرنے والے ملزمان کے خلاف کا رروائیاں جا ری رکھی جائیں۔