اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) وفاقی دارالحکومت کے تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں کیرج فیکٹری کے قریب آئی جے پی روڈ پر نصب سیمنٹ کا ایک کھمبا گرنے کے نتیجہ میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے جبکہ تھانہ آبپارہ کےعلاقے بیگم سرفراز روڈ پر 49 سالہ سردار فہیم کو تیز دھار آلہ سے قتل کر دیا گیا ، مقتول کی نعش اس کے گھر سے ملی ہے پولیس مصروف تفتیش ہے ، مقتول کو پوسٹ مارٹم کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا ۔ جمعرات کی دوپہر پونے تین بجے مین آئی جے پی روڈ پر کھمبا جائے وقوعہ کے قریب سے گزرنے والی ایک کارنمبر جی اے ایف 4550 پر جا گرا۔