• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹریٹ کرائم،چوری و دیگر کے مقدمات میں ملوث11 ملزموں گرفتار

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) سٹریٹ کرائم، چوری اور موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں ملوث 2 ملزموں کو گرفتار کرلیاگیا، تھانہ بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم،چوری اور موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں ملوث 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے مسروقہ و چھینے گئے 2 موٹر سائیکل، رقم 10 ہزار 500 روپے اور اسلحہ برآمد ہوا، ایس پی راول کا کہنا تھا کہ زیرحراست ملزموں کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔ادھر سٹریٹ کرائم اور چوری کے مقدمات میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیاگیا،تھانہ وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم اور چوری کے مقدمات میں ملوث شخص کو گرفتار کر لیا،زیر حراست شخص سے مسروقہ سامان کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 3 ہزار روپے برآمد ہوئی۔ادھر چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہار ی مجرم کو گرفتار کرلیاگیا،تھانہ رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہار ی مجرم کوگرفتار کر لیا۔راولپنڈی پولیس نے 7ملزموں کو گرفتار کرکےشراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا،تھانہ پیرودھائی پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لے کر 11 لیٹر شراب برآمد کی، چکلالہ پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لے کر 8 لیٹر شراب ، ٹیکسلا پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے کر ایک بوتل شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن ،دھمیال پولیس نے دو ملزموں کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن ، نصیرآباد پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
اسلام آباد سے مزید