• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد،محرم الحرام کے دوران ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار )گزشتہ رات ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد جواد طارق نے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی ،اجلاس میں ایس ایس پی انوسٹی گیشنز ، ایس ایس آپریشنز ، زونل ایس پیز ، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی ،ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی ہے ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے ،جس ایس ایچ او کے علاقے میں ہوائی فائرنگ کی شکایت ملی اس ایس ایچ او کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے دوران موثر روابط کو یقینی بنانے کے لئے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کو بھی ایکٹیو کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید