راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)کمشنر انجینئر عامر خٹک، سی پی او سید خالد ہمدانی اور ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نےمحرم الحرام کے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے شہر کا دورہ کیا، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے محرم الحرام کے حوالے سے اہم مقامات، امام بارگاہوں اور روٹ کا وزٹ کیا، افسران نے روٹ کے فول پروف سیکورٹی و دیگر انتظامات یقینی بنانے کے حوالے سے متعلقہ افسران کو خصوصی ہدایات دیں، افسران امام بارگاہوں کی انتظامیہ سے ملے اور انہیں وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے بہترین سیکورٹی و دیگر انتظامات یقینی بنائے جانے کا پیغام پہنچایا۔