اسلام آ باد (آئی این پی ) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان اور بھارت کے درمیان بیک ڈور مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں،فروری میں بھی مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم جاری رہے، دو کشمیریوں کو شہید اور 7 کو زخمی کیا گیا،فروری میں بھی مقبوضہ کشمیر میں دو کشمیریوں کو شہید اور 7 کو زخمی کیا گیا، اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانے والوں پرگولیاں چلائی گئیں اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانے والوں پرگولیاں چلائی گئیں، 400 سے زائد کشمیری رہنما، صحافی اور دانشور بھارتی جیلوں میں قید ہیں۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اٹلی کے ساحل پر کشتی ڈوبنے کے واقعے میں 2 پاکستانی جاں بحق ہوئے، 17 پاکستانیوں کو بچایا گیا، 2 تاحال لاپتہ ہیں ۔