• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی 9 مارچ کوعدالت پیشی کیلئے سیکورٹی و دیگر ایس او پیز جاری

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی 9 مارچ کو پیشی کیلئے سیکورٹی اور دیگر ایس او پیز جاری کر دئیے ہیں۔ رجسٹرارآفس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت میں داخلہ کی اجازت خصوصی پاسز کے ذریعے ہو گی، اسلام آباد انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس سیکورٹی انتظامات کریں گے، رجسٹرار ہائی کورٹ نے عمران خان کے وکلا کو 15 ، اٹارنی جنرل آفس اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو پانچ پانچ جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کو 30 صحافیوں کی فہرست فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ 8 مارچ سہ پہر تین بجے سے پہلے تمام متعلقہ افراد کی فہرست مہیا کر دی جائے، عمران خان کے خلاف اقدام قتل کیس میں درخواست ضمانت کی سماعت 9 مارچ کو کورٹ روم نمبر 1 میں سہ پہر تین بجے ہو گی۔
اہم خبریں سے مزید