پشاور(نمائندہ خصوصی) اے این پی پشاور کے رہنما اقبال خان اورکزئی نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک کی ناکامی پر عمران نیازی رسوا ہو گئے ہیں جبکہ عوام کی طرف سے پی ٹی آئی والوں کو طعنے دیئے جارہے ہیں کہ 9سال تک اقتدار کے مزے اڑانے والے گرفتاری دینے کی بجائے چھپتے پھر رہے ہیں لانگ مارچ اور جیل بھروتحریک کی ناکامی سے عمران نیازی کی مصنوعی مقبولیت کا پول بھی کھل گیا ہے۔ جیلیں بھرنا پی ٹی آئی والوں کے بس کی بات نہیں پی ٹی آئی والے خون دینے والے نہیں بلکہ دودھ دینے والے مجنون ہیں۔ عمران نیازی کو جیل بھرو تحریک کی کامیابی کے لئے باچا خان یونیورسٹی میں داخلہ لینا چاہئے۔ عمران نیازی خود تو گرفتاری سے بچنے اور جیل جانے کے خوف سے ضمانتیں کروا رہے ہیں جبکہ پی ٹی آیئ کے کارکنوں کو قربانی کا بکرا بنانا چاہتے ہیں اقبال خان اور کزئی نے کہا کہ باچا خان کے پیرو کاروں کو ملک سے انگریز کی غلامی سے نجات دلانے ون یونٹ کے خاتمےجمہوریت کی بحالی اور عوام کے حقوق کے لئے جیلوں میں جانے اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔