کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علماء اسلام نظریاتی بلوچستان کے جاری بیان کے مطابق جمعیت نظریاتی ضلع ژوب کے قائدین و تحصیل مجلس عاملہ کے ارکان وعہدیداران نے تحصیل کاکڑخراسان کا پانچ روزہ دورہ کیاجہاں مختلف تقاریب کاانعقاد کیا ، دورے کے دوران سیکڑوں افراد نے جمعیت نظریاتی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ پہلا اجلاس 27فروری کو یونین کونسل منزکی میں ہوا جس میں نقیب اللہ مردانزئی اورعبدالمتین مردانزئی نے شمولیت کا اعلان کیا اسی روز تورموکے مقام پر اجلاس میں محمد عیسیٰ عرف شینکو،شیخ سردار خان عزت خان، محمد خان ،کلا خان ،دولت خان ،صمد خان ،عبدالغفار عزت خان ،شربت خان ،حقداد ودیگر نے جمعیت نظریاتی میں شمولیت کا اعلان کیا۔چنگی کے مقام پرشمولیت کی تقریب میں مولوی احمد خان مردانزئی حاجی عبد الخالق عبدالمتین باران عبدالرزاق ودیگرنے شمولیت کا اعلان کیا، کشتومیں مولوی شمس اللہ کے گھرپرتقریب میں مولوی شمس اللہ مردانزئی نے اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت جمعیت نظریاتی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ چرمہ کاریزمیں مولانا عبدالجبار مردان زئی کے گھرپرانکے فرزندوں کوجمعیت نظریاتی میں شمولیت کی دعوت دی گئی صلاح مشورے کے بعدانہوں نے دعوت قبول کی اورپریس کانفرنس میں جمعیت شمولیت کا اعلان کیا۔ دورے میں شریک کمیٹی ارکان ضلعی جنرل سیکرٹری مولوی محمد اکرم نیاز مولوی حبیب اللہ شاکر مولوی مفتی حسن خان حقانی مولوی فضل قادر شیخ مولوی اکبردادمجاہدمولوی شمس المنیر مولوی معین الدین مولوی عبدالکریم فرید طالب امان اللہ جہادیارتھے۔