لاہور(ایجنسیاں) اسلام آباد پولیس کو گرفتاری سے روکنے اور دھمکیاں دینے کے الزام میں سابق وزیراعظم عمران خان سمیت 150 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔لاہور کے تھانہ ریس کورس میں عمران خان، شبلی فراز سمیت 150 کارکنوں کیخلاف ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد ندیم طاہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد پولیس کی ٹیم ملزم عمران خان کی گرفتاری کیلئے زمان پارک پہنچی تو ڈنڈا بردار افراد نے گھیراؤ کر لیا اور پولیس اہلکاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔