کراچی ( اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر اطلاعات ، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان تصادم چاہتے ہیں ، لیکن وفاقی حکومت تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے ، اور چاہتی ہے کہ معصوم لوگوں کی جانیں ضائع نہ ہوں، پیر کو سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت چاہتی ہے کہ صاف اور شفاف طریقے سے ڈیجیٹل مردم شماری کا عمل ہو اور کسی جماعت یا گروپ کو اس پر کوئی اعتراض نہ ہو ۔ سندھ اسمبلی نے بھی آج قرارداد منظور کی ہے کہ ڈجیٹل مردم شماری شفاف طریقے سے ہو ۔