بالی ووڈ کی پرکشش اداکارہ کریتی سینن نے حال ہی میں فلم انڈسٹری کی شخصیات سے برتے جانے والے مختلف تعصبات کی بات کی۔
کریتی کا کہنا تھا کہ میری ہم عمر خواتین مجھے کہتی تھیں کہ اس شعبے کی خواتین کی شادیاں نہیں ہوتیں۔
بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ مجھے کہا جاتا تھا کہ شوبز اچھی دنیا نہیں ہے، اچھے لوگ نہیں ہیں، اداکار بننے کے بعد شادی نہیں ہوتی۔
کریتی نے بتایا کہ مجھے میری دوستوں نے کہا تمہیں معلوم ہے نا کہ تمہاری شادی نہیں ہوگی، کوئی بھی ایک اداکارہ سے شادی نہیں کرنا چاہتا۔