• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس ثاقب نثار نواز شریف کو نااہل کرنیوالے بنچ کا حصہ ہی نہیں تھے، PTI

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز کے بیان پر رد عمل میں تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے ٹویٹ کیا کہ مریم نواز کی کمزور یاداشت کیلئے یاددہانی کہ جسٹس ثاقب نثار نواز شریف کو نااہل کرنے والے بنچ کا حصہ ہی نہیں تھے ، اس بنچ کی سربراہی آصف سعید کھوسہ کر رہے تھے۔ ڈیڑھ سال میں پندرہ جج صاحبان نے نواز شریف کا کیس سنا اور سب قائل تھے کہ نواز شریف کا سارا خاندان منی لانڈرنگ میں ملوث ہے۔ پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے ٹویٹر پر لکھا کہ مریم صفدر نگران سیٹ اپ کی نگرانی میں پورے سرکاری وسائل اور پروٹوکول سے اجتماعات کر رہی ہیں ۔ خوفزدہ امپورٹڈ حکومت کی جانب سے عمران خان کی ٹی وی پر تقاریروں پر بھی پابندی ہے اور ریلیاں نکالنے پر بھی پابندی ہے۔ سینئر پی ٹی آئی رہنما افتخار درانی نے لکھا کہ مریم نواز اپنے منہ سے فاطمہ جناح کا نام لیتی اچھی نہیں لگتی۔ فاطمہ جناح پاکستان کی خاطر کھڑی تھی ، مریم نواز اپنے باپ کی حرام کی کمائی پر کھڑی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید