اسلام آبا د(این این آئی)الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری عمران خان کے وارنٹ گرفتاری پولیس کو موصول ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق پولیس حکام نے وارنٹ کی تعمیل کرانے کیلئے مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کیلئے واٹس ایپ کے آپشن پر غور کر رہی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق اس سے قبل لاہور میں پی ٹی آئی کارکنان نے ناقابل ضمانت وارنٹ کی تعمیل میں مزاحمت کی تھی۔
پولیس کی جانب سے وارنٹ پی ٹی آئی کی قیادت کو موصول کرانے کے آپشن پر بھی غور شروع کر دیاگیا۔