• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی، چرچ میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک، 25 زخمی

جرمنی کے شہر ہیمبرگ کے ایک چرچ میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے ہیں۔

جرمن میڈیا کے مطابق مسلح شخص نے چرچ کی اوپری منزل پر جاکر وہاں موجود شہریوں پر فائرنگ کردی۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے چرچ سے فرار ہونے کی اطلاع نہیں ملی،  توقع ہے کہ حملہ آور بھی ہلاک افراد میں شامل ہے۔

فوری طور پر فائرنگ کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی، پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔

غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ گروس بورسٹل ڈسٹرکٹ میں پیش آیا، فائرنگ کے بعد پولیس نے شہریوں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت کی ہے۔

جرمن پولیس کا کہنا ہے کہ حملے سے متعلق کوئی قابل اعتماد معلومات نہیں ہیں، انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس حوالے سے کوئی افواہیں نہ پھیلائیں۔

دوسری جانب ہیمبرگ کے میئر نے حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید