• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: میں اپنی بیٹی کا نام "شنایا فاطمہ" یا "شہام فاطمہ " (ش کے نیچے زیر) رکھنا چاہتی ہوں، رہنمائی فرمادیں کہ ان ناموں کے معنی کیا ہیں؟ اور کیا یہ نام رکھنا صحیح ہیں؟

جواب: تلاش کے باوجود "شنایا" کا معنی معلوم نہ ہوسکا، لہٰذا شنایا نام نہ رکھا جائے۔ البتہ "شِہام" عربی زبان کا لفظ ہے، اور شھم کی جمع ہے، جس کے معنی ذہین و سمجھدار کے ہیں، لہٰذا صاحب زادی کا نام "شہام فاطمہ" رکھ سکتے ہیں۔ (المحکم والمحيط الأعظم لابن سيدہ ، ٤ / ١٩٦، ط: دار الکتب العلميۃ بيروت - تاج العروس من جواھر القاموس، ٣٢ / ٤٨٠، ط: دار الھدايۃ)