احمد آباد (جنگ نیوز) عثمان خواجہ کے شاندار 180 اور کیمرون گرین کے114رنز کی بدولت آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 480رنز کا بڑا ٹوٹل اسکور بورڈ پر سجادیا۔ دونوں کے درمیان 208رنز کی شراکت ہوئی۔ یہ کینگروز کی جانب سے بھارت میں 1979 کے بعد پہلا ڈبل سنچری اسٹینڈ ہے۔ آف اسپنر روی ایشون نے چھ وکٹ لیے۔ جواب میں کھیل ختم ہونے تک ہوم سائیڈ نے بغیر نقصان36رنز بنالیے تھے۔ کپتان روہت شرما17اور شبھمان گل 18 رنز پر بیٹنگ کررہے تھے۔