کراچی( اسٹاف رپورٹر )عمرے اور حج کے نام پر شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورنے والے ٹریول ایجنسی کے مالک کو پولیس گرفتار نہیں کر سکی،تفصیلات کے مطابق سولجر بازار تھانے میں پانچ شہریوں کی جانب سے درج کرائے گئے مقدمات میں بتایا گیا کہ سولجر بازار نمبر 3 المصطفیٰ ٹیرس پر واقع ٹریول ایجنسی نے ان سے حج اور عمرہ کے نام پر لاکھوں روپے لئیے اور اسکے بعد دفتر بند کر کے فرار ہو گئے،پولیس کے مطابق شہریوں نے ٹریول ایجنسی کے مالک سمیت پانچ افراد کو نامزد کیا تھا،پولیس نے چار ملزمان جو کہ ورکرز ہیں کو گرفتار کیا جو اس وقت جیل میں ہیں،گرفتار ملزمان میں سید لئیق،ذیشان احمد،فیضان جعفری اور محمد معیز شامل ہیں تاہم پولیس تاحال ٹریول ایجنسی کے مالک محمد احمد قادری عطاری کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔