• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلستان جوہر میں ڈکیتی کے دوران دکان مالک کو زخمی کرنیوالا ڈکیت گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شاہراہ فیصل پولیس نے مبینہ طورپر گلستان جوہر بلاک 12 میں چکن شاپ پر ڈکیتی کے دوران فائرنگ کرکے دکان مالک کو زخمی کرنے والا ڈکیت گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سجاد نے اپنے ساتھی کاشف کے ساتھ 30 دسمبر کو ڈکیتی کی وادات کی تھی گرفتار ملزم سجاد نے دکان مالک علی شاہ پر فائرنگ کرکے اسےشدید زخمی کیا تھا زخمی آغا خان اسپتال میں زیر علاج ہےشاہراہ فیصل پولیس نے ملزم سجاد کو خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے گرفتار کرلیا ، ملزم پولیس مقابلہ ، ڈکیتی ، قتل ، اقدام قتل میں مفرور و مطلوب ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید