کراچی(اسٹاف رپورٹر) اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف )نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران 7 ملزمان کو گرفتار کرکے 2 کروڑ 44 لاکھ سے زائد مالیت کی 100 کلوگرام سے زائدمنشیات برآمد کرلی ۔ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔