کراچی(اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات و دیگر واقعات میں7 افراد جاںبحق ہوگئے جبکہ نومولود سمیت 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں ،تفصیلات کے مطابق گڈاپ سٹی تھانہ کی حدود میں سپر ہائی مین سپر ہائی وے ڈی ایچ اے سٹی کے قریب حید ر آباد سے کراچی آنے والی سڑ ک پر تیز رفتار ٹرالر نے مسافر کوچ کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں 15سالہ علی حسن ولد شاہ نواز جاںبحق 11زخمی ہوگئے، نادرن بائی پاس انڈس کٹ کے قریب تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے5سالہ احسان اللہ ولد محمد میر جاںبحق ہوگیا،سائٹ ایریا غنی چورنگی سپر کانٹے کے قریب ٹریفک حادثہ میں 36سالہ امجد ولد محمد کرم جاںبحق ہوگیا ،ڈیفنس میں جمعہ کو ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والا نوجوان اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گیا ،متوفی کی فوری طورپر شناخت نہیں ہوسکی۔ ڈیفنس فیز 08 کے قریب سمندر سے ڈوبی ہوئی شخص کی لاش برآمد کرلی گئی۔