• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے روس سے لڑاکا طیارے خریدنے کیلئے معاہدہ کرلیا

تہران (اے ایف پی) ایران نے روس سے لڑاکا طیاروں سخوئی ایس یو 35 کی خریداری کا معاہدہ کرلیا ہے، یہ بات ایران کے سرکاری میڈیا نے بتائی، روس اور ایران کے درمیان دفاعی تعاون میں اضافہ ہوا ہے۔ پابندیوں کے شکار ملک ایران کا فضائی بیڑہ پرانا ہوگیا ہے اور اسے اپنے لڑاکا طیاروں کو کار آمد رکھنے کیلئے اسپیئر پارٹس کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اقوام متحدہ میں بیان کے مطابق ایران کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے فضائی بیڑے میں موجود خلا کو پر کرنے کیلئے کئی ممالک سے لڑاکا طیارے خریدنے کیلئے رابطہ کیا ہے جو 1980 سے لیکر 1988 تک جاری ایران عراق جنگ میں متاثر ہوا تھا۔ ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق روس نے ایران پر عائد پابندیوں کے دورانیہ اکتوبر 2020 میں ختم ہونے کے بعد اعلان کیا ہے کہ وہ ایران کو لڑاکا طیارے فروخت کرنے کیلئے تیار ہے۔ ماسکو کے مطابق سخوئی 35 لڑاکا طیارے تکنیکی طور پر ایران کیلئے قابل قبول ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید