پیرس (اے ایف پی) ایران کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ اسکول کی طالبات کو زہر دینے کے پراسرار واقعات میں ملوث 100 کے قریب افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ یہ گرفتاریاں پورے ایران سے کی گئی ہیں۔ ایران کے اسکولوں میں طالبات کو زہریلی گیس دینے سے متاثر کرنے کرنے کے واقعات نومبر میں شروع ہوئے تھے نامعلوم ملزمان اسکول کی طالبات کو ناخوشگوار گیس سے متاثر کررہے تھے جس کی وجہ سے طالبات میں بے ہوشی، متلی اور سانس میں تکلیف کی علامات ظاہر ہوئیں تھی سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کے بیشتر متاثرہ طالبات کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق تقریبا 200 اسکولوں میں طالبات کو زہریلی گیس سے متاثر کیا گیا تھا جس کی وجہ سے پورے ایران میں خوف وہراس پھیل گیا تھا جس کے بعد تقریبا 100 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق گرفتار افراد میں باغیانا اور انتشار پھیلانے خیالات پائے گئے ہیں۔ وزارت داخلہ کے مطابق گزشتہ ہفتے سے اب تک طالبات کو زہریلے مادے سے خوفزدہ کرنے کے واقعات کم ہوئے ہیں۔ جبکہ ایران کے سپریم لیڈر آئت اللہ علی خامنی نے ملزمان کے خلاف بے رحمی سے کریک ڈاؤن کرنے کا حکم دیا تھا۔ ایرانی وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق ایران کے اپوزیشن گروپ اور البانیہ میں خود ساختہ جلی کاٹنے والے گروپ پر شبہہ ظاہر کیا ہے۔