• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کی دو عدالتوں میں آج عمران کیخلاف دو اہم کیسز کی سماعت

اسلام آباد (خبر نگار) مبینہ بیٹی ٹیریان کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر سابق وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہو گی.

 بیٹی ظاہرنہ کرنےپرنااہلی کیس اسلام آباد ہائیکورٹ، توشہ خانہ کی سماعت سیشن کورٹ میں،فردجرم عائدکی جائیگی

چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل تین رکنی لارجر بنچ شہری محمد ساجد کی جانب سے درخواست کی سماعت کریگا

 گزشتہ سماعت پر درخواست گزار شہری نے مرکزی کیس میں ترمیم کیلئے ایک متفرق درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اپنایا تھا کہ عمران خان نے ضمنی انتخابات میں سات نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ الیکشن کمیشن نے این اے 45 کرم سے عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید