• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے کشتیاں جلا دیں، منزل قریب ہے، تحریک انصاف

کوئٹہ (پ ر) تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سینئر نائب صدر حاجی سیف اللہ خان کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک میں جو تماشہ شروع ہے ملکی تاریخ میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی ،سپریم کورٹ نے کے پی اور پنجاب میں 90دنوں میں الیکشن کرانے کا حکم دیا ہے مگر الیکشن سے بھاگنے کے لئے بھونڈے حربے استعمال کئے جارہے ہیں۔ کارکنوں کے ایک وفد سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ الیکشن سے بھاگنے والوں کو صرف عمران خان کے اقتدار میں آنے کا خوف ہے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اس مرتبہ عمران خان اصل لٹیروں اور چوروں پر ہاتھ ڈال کر انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں گے ۔ اسی لئے الیکشن کو لمبا کرنے کیلئے بھونڈی حرکتیں کی جارہی ہیں اور پوری دنیا ہم پر ہنس رہی ہے۔ انہوں نے ظل شاہ کی شہادت کو ظلم و ستم کی ناقابل فراموش داستان قرار دیتے ہوئے کہا کہ معصوم و بے گناہ انسان کو جسطرح اذیتیں دے کر قتل کیا گیا اس پر پورا ملک سوگوار ہے اور معصوم شہید کا خون ملک میں انقلاب اور حقیقی آزادی کا پیش خیمہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ قوم سر پر کفن باندھ کر عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے عمران خان نے کشتیاں جلا دی ہیں قوم اپنی حقیقی آزادی اور منزل کے بہت قریب ہے اور جلد حقیقی آزادی ملے گی ۔
کوئٹہ سے مزید