• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر کی خریداری کے معاہدے کو منظر عام پر لایا جائے‘بی اے پی

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کہدہ بابر نے کہا ہے کہ گوادر ہمارا تھا ہمارا رہے گا،یہ درست ہے کہ پاکستان نے گوادر کو عمان سے خریدااس کر ہرگز یہ مطلب نہیں کہ گوادر کے عوام کا اپنے وسائل اور زمین پر حق نہیں ۔انہوں نے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پیغام میں کہاکہ گوادر محض ایک خریدا گیا علاقہ نہیں ۔یہاں کے باسیوں کی پہچان، تاریخ نسلوں سے اس زمین سے جڑی ہوئی ہے عمان کے ساتھ گوادر کی خریداری کے معاہدے کو منظر عام پر لایا جائے تاکہ قوم کو معلوم ہوگوادر کو کن شرائط پر خریدا گیاانہوں نے کہا کہ یہ بھی معلوم ہونا چاہئے معاہدے میں مقامی افراد کے حقوق کا کیا ذکر ہے گوادر کسی ایک فرد کی جاگیر نہیں اپنے وسائل، ترقی اور فیصلوں میں برابر کی شراکت مقامی افراد کا بنیادی حق ہے۔
کوئٹہ سے مزید