• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمیاتی تبدیلی سے بچاؤ کیلئے اقدامات کرنا ہونگے‘ نسیم الرحمٰن

کوئٹہ (خ ن)مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمٰن ملا خیل نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ دنیا تیسرے صنعتی انقلاب کے لیے خود کو تیار اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے ہمیں بھی مستقبل میں موسمیاتی تبدیلیوں سے ہونے والے اثرات سے بچائو کے لیے اقدامات اٹھانا ہوں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کا بھی موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے موقف بہت واضح ہے وہ بھی اس حوالے سے اقدامات اٹھا رہے ہیں ہمیں توانائی کے دیگر ذرائع کی دریافت پر توجہ مرکوز کرناہوگی ۔
کوئٹہ سے مزید