• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کا سیاست میں متحرک ہونیکا فیصلہ خوش آئند‘ ن لیگ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ قائد میاں نوازشریف کا سیاست میں دوبارہ متحرک ہونے کا فیصلہ خوش آئند ہے، نوزشریف نے پنجاب سے رابطہ عوامی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا اور وہ جلد ہی بلوچستان کا دورہ بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کارکن آج بھی اپنے قائد کے ساتھ ہیں اور ان کی ہر تحریک میں ضلع کوئٹہ کا ہر کارکن صف اول کا کردار ادا کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار ضلع کوئٹہ کے صدر سردار سحر گل خلجی، جنرل سیکرٹری جاوید اقبال اعوان، سینئر نائب صدر ارباب اقبال کاسی ودیگر نے فیض احمد ایڈووکیٹ کی پاکستان مسلم لیگ (ن) میں ساتھیوں سمیت شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ْ اس موقع پر ضمیر اختر ،ذاکر بنگلزئی ، سلمان درانی ،اسماعیل بنگلزئی،میر بہادر خان لانگو، حاجی نوید، میر حمید بنگلزئی ، چوہدری بابر ،فاروق جبارخیل، ذیشان مشتاق، آغا ظہور شاہ، آغا سعید شاہ، سفر محمد خان ٹکری محی الدین ،عادل دائود ، آغا اسماعیل شاہ ، بابر مقصود ، محمد زبیر ، عرفان اقبال ، حارث رضا ، فیاض جدون ، بخت محمد بازئی ، وقاص احمد ،سلیم سہوترہ ، شاہد بلوچ ، محمد آصف خان حریفال ، عمر آغا، رئیس فقیر محمد اورکوئٹہ سٹی ون زرغون کے صابر راجپوت ، محمد سعید ملک، ٹکری سعید احمد سمالانی، ملک عالم کاسی ،رانا محمد ظفر،شاہد نذیر، اسد دہوار ، مہرعلی نیچاری و دیگربھی موجودتھے۔ اس سے قبل فیض احمد ایڈووکیٹ نے ساتھیوں سمیت شمولیت کا اعلان کیا۔ جنہیں ضلع کوئٹہ کے تمام عہدیداروں نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی شمولیت سے پارٹی مزید فعال ہوگی۔ رہنمائوں نے کہا کہ کوئٹہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے اور یہاںکے عوام نے ہمیشہ نوازشریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نےکہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کے مثبت اقدامات کی بدولت آج پوری دنیا کا اعتماد پاکستان پر بحال ہوا اسلام آباد میں ہونیوالی مائنز کانفرنس اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا جس کا سہراوزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ اوراس کی اتحادی حکومت کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان دنیا میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے گا اور عوام خوشحال ہوں گے۔
کوئٹہ سے مزید