کوئٹہ(پ ر) صوبائی خطیب مولانا انوارالحق حقانی نے مرکزی جامع مسجد میں جمعہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین و غزہ کی آزادی غاصب صیہونیوں کے ہاتھوں سے بغیر جہاد کے ممکن نہیں۔ امریکہ کی سرپرستی میں اسرائیل فلسطینیوں پر تاریخ کے بدترین مظالم ڈھا رہا ہے۔ غزہ کے مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے تو دوسری جانب حماس کے مجاہدین استقامت اور عظیم قربانیوں سے تاریخ رقم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم حکمران ایک مجرم کا کردار ادا کررہے ہیں اور فلسطینیوں کو بے یارومددگار چھوڑ دیا گیا ہے۔ فلسطین کی مظلوم خواتین، بچے، بزرگ امت مسلمہ کو مدد کے لئے پکار رہے ہیں لیکن مسلم حکمرانوں کے دلوں میں ذرا بھی رحم نہیں آیا۔ حالانکہ غاصب یہود کا علاج صرف جہاد ہے۔