• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مون سون سیزن کیلئے ڈی سی آفس کوئٹہ میں کنٹرول روم قائم

کوئٹہ(خ ن)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے جاری کردہ ایک حکمنامے کے مطابق مون سون سیزن 2025 کے دوران شدید بارشوں کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ کنٹرول روم پی ڈی ایم اے بلوچستان کوئٹہ میں پہلے سے قائم صوبائی کنٹرول روم کے ساتھ رابطے میں رہنے کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والی تمام ایجنسیوں اور تمام صوبائی اور وفاقی محکموں کے ساتھ رابطہ رکھے گا۔ اس کے علاوہ حکومت بلوچستان کی طرف سے تفویض کردہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کنٹرول روم کا عملہ تیار رہے گا۔ انچارج کنٹرول روم کوئٹہ کو مذکورہ کنٹرول روم کے فوکل پرسن کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔
کوئٹہ سے مزید