• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں موبائل فون سروس بحالی یقینی بنائی جائے‘ پشتونخوامیپ

کوئٹہ ( پ ر) پشتونخوامیپ ضلع کوئٹہ کے بیان میں کہاگیاہے کہ شہر میں موبائل فون نیٹ ورک اور انٹرنیٹ کی سست روی کے باعث شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے مختلف موبائل نیٹ ورک کمپنیوں کےمہنگے پیکجز کے باوجودصارفین کو سہولیات میسر نہیں کال نہ ملنا ،کال کے دوران رابطہ منطقع ہوجانابالخصوص انٹرنیٹ کی بندش اور سست روی صارفین مصائب سے دوچارہیں جس سے لوگوں کے لاکھوں کروڑوں روپے مختلف پیکیجز کی مد میں ضائع ہورہے ہیں بیان میں کہا گیا کہ وہ طلباء جو مختلف اداروں کے ذریعے آن لائن کورسز کررہے ہیں ان کا بھی قیمتی وقت اور فیسیں دونوں ضائع ہورہی ہیںاسی طرح ہزاروں کی تعداد میں آن لائن کاروبار کرنے والے ، مختلف فوڈ وریسٹورنٹ ، کوریئر سروسز کے ڈیلیوری بوائز کا ذریعہ معاش مکمل ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے بیان میں مطالبہ کیاگیا کہ صورتحال کانوٹس لے کر موبائل فون اورانٹرنیٹ سروس کی بحالی یقینی بنائی جائے۔
کوئٹہ سے مزید